بدھ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2024 

این اے 154میں تگڑی فتح کے بعدمریم نواز کے ٹویٹس،مخالفین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ہے ، اب بھی سمجھ جاؤ کہ خدا کے فیصلے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔ اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ہے ، اب بھی سمجھ جاؤ کہ خدا کے فیصلے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ہم لاکھوں بار خدا کے شکرگزار ہیں خداکی اس رحمت پر ہمارے سر شکر سے جھکے ہوئے ہیں ۔ حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بھائی میاں شہبازشریف کو ٹیلیفون کیا اور ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ شہبازشریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی آپ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پی ٹی آئی سے ایک اور نشست چھین لی ،مسلم لیگ (ن )کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے جہانگیر ترین کی ناا ہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے علی جہانگیر ترین کو شکست دیدی ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے116590 ووٹ لیکر میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے علی جہانگیر ترین 91230ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ، محمد اقبال شاہ کی کامیابی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی طرف سے بھرپور جشن منایا گیا اور منوں کے حساب سے مٹھائی تقسیم کی گئی، کارکنوں نے گھنٹوں مسلسل آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں اورپی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے ، مکمل نتائج آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن گھروں کو واپس لوٹ گئے جس سے ان کے انتخابی دفاتر خالی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیرکسی وقفے کے پولنگ کا عمل جاری رہا ۔ پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باعث امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر امن رہی ۔ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کے باعث تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل دن بھر پر امن طو رپر جاری رہا ۔ پولنگ کیلئے مقررہ وقت پانچ بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دئیے گئے ۔

پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد باہر نکالا جاتا رہا ۔ گنتی کا مرحلہ شروع ہوتے ہی (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن پولنگ اسٹیشنز کے باہر اور اپنے دفاتر میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور جیسے ہی پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ آتا تو کارکنوں کی طرف سے اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی جاتی ۔ کئی مقاما ت پر نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ آتش بازی کی جاتی رہی ۔ اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعر ے بھی لگائے جاتے رہے ۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ 116590 لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے علی جہانگیر ترین 91230ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے ۔مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے لگانے کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا اور یہ سلسلہ بغیر کسی وقفے کے کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔ اس موقع پر کارکن ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارکباد دیتے رہے ۔ محمد اقبال شاہ کی کامیابی کی خوشی میں منوں کے حساب سے مٹھائی تقسیم کی گئیں ۔ کئی مقامات پر لیگی کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔دوسری طرف مکمل نتائج آنے کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے جشن کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں اور کارکن مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے ۔

موضوعات:



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…