پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عالم دین نے عبایا سے متعلق اپنے فتوے کی وضاحت کر دی

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی کے رکن اور شاہی دیوان کے مشیر شیخ عبداللہ المطلق نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے خواتین کو برقع کا پابند نہ ہونے سے متعلق اپنے فتوے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ یہ بیان سعودی عرب اور کئی عرب ممالک میں بڑا تنازع کھڑا ہو جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں شیخ المطلق نے اس امر کی تردید کی ہے کہ ان کا فتوی پردہ اتار دینے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نداء الاسلام ریڈیو پر یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا عبایا اور لباس کی کوئی خاص متعین صورت ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے میں نے مسئلہ واضح کیا تھا کیوں ریڈیو کی نشریات ساری دنیا میں نشر ہوتی ہیں لہذا میں نے بھی یہ جواب تمام مسلمان بہنوں کو سامنے رکھ کر دیا۔شیخ المطلق نے واضح کیا کہ مسلمان عورت کا شریعت کی مقرر کردہ شرائط کے ساتھ پردے کی پابندی کرنا یہ اللہ تعالی کی اطاعت ، ایک عبادت اور عورت اور معاشرے کے لیے پاکدامنی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ لباس جس سے پردے کا مقصد پورا ہو اور وہ شریعت کی شرائط پوری کرے تو وہ قابل قبول حجاب کی صورت ہے خواہ سر کے اوپر سے برقعے کی شکل میں ہو یا اس کے سوا کسی اور شکل میں۔ بنیادی شرط یہ ہے کہ یہ تمام بدن کو ڈھانپنے والا ہو اور اس میں جسم کے خدوخال واضح نہ ہوں۔ اس میں مردوں اور فاجر خواتین کے ساتھ مشابہت نہ ہو۔شیخ کے مطابق اگر حجاب یا پردہ مذکورہ شرعی صفات کا حامل ہو تو پھر دنیا بھر کی مسلمان خواتین کو ان کے مختلف ممالک اور مختلف مسالک میں اسلامی حجاب کے نام سے کسی مخصوص لباس کا پابند نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے کی اپنی خصوصیات اور اقدار ہوتی ہیں لہذا اصل مقصود پردے کی فرضیت کی حکمت کو پورا کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…