جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فیض آباددھرنا کیس:راجہ ظفر الحق کمیٹی رپورٹ پیش نہ کی تو وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں راجہ ظفرالحق رپورٹ  پیش نہ کی جاسکی، عدالت شدید برہم۔سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سیکرٹری دفاع اور ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے ،سیکرٹری دفاع نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے راجہ ظفرالحق رپورٹ پیش کرنے کا کہا،

جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رپورٹ فائنل نہیں ہے، عدالت نے استفسار کیا رپورٹ کب تک فائنل ہوگی؟ عدالت نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیوں نہ آج توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیں ،عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلا جائے، آپ یہ چاہتے ہیں کہ چئیرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست ریکارڈ طلب کرنا پڑے، اگر 20 فروری تک رپورٹ پیش نہ ہوئی تو وزیراعظم سمیت دیگر وزراء4 کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…