بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کمپیوٹر سے ایس ایم ایس بھیجنا جلد ہوگا ممکن

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو اب بھی آپ واٹس ایپ یا دیگر میسجنگ اپلیکشن کی جگہ ایس ایم ایس کو ترجیح دیتے ہیں جو اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ یہ کام اپنے کمپیوٹر کے ذریعے بھی کرسکیں گے۔ جی ہاں گوگل نے ایس ایم ایس کے لیے اپنی اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔ اینڈرائیڈ پولیس نے اینڈرائیڈ میسجز کے تازہ ترین بیٹا ورژن کے کوڈز کی جانچ پڑتال کے دوران دو نئے فیچرز کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں : گوگل واٹس ایپ کے مقابلے پر بڑا ہتھیار لے آیا پہلا فیچر تو وہی ہے جس کا اوپر درج کیا جاچکا ہے جس کی مدد سے لوگ بہت جلد آسانی سے اپنے کمپیوٹر سے بھی ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔ بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے پیغامات بھیجے جاتے ہیں یعنی اس مقصد کے لیے مخصوص ویب پیج پر جاکر کیوآر کوڈ اسکین کرنا ہوگا اور فون کی مدد سے کنکٹ ہوکر ایس ایم بھیجنا۔ اب تک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستایب نہیں تھا اور تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد لینا پڑتی تھی۔ اینڈرائیڈ میسجز گوگل کی رچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ کمپنی واٹس ایپ کو شکست دینا چاہتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : غلطی سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی واپسی ممکن آر سی ایس میں ایس ایم ایس کو ایسے فیچرز سے لیس کیا جائے گا جو کہ صارفین کی ہمیشہ سے خواہش ہے یعنی ایچ ڈی تصاویر بھیجنا، پیغام پڑھے جانے کی رسید اور ٹائپنگ انڈیکٹر سمیت دیگر۔ مگر ان فیچرز کا انحصار موبائل آپریٹرز کے عملدرآمد اور ڈیوائسز کی مطابقت پر ہے۔ اس کے علاوہ دوسرا فیچر اس ایپ کی مدد سے رقوم کی ترسیل ہے جس کا طریقہ کار تو واضح نہیں مگر لگتا ہے کہ ایزی لوڈ جیسا طریقہ کار ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…