منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی تصاویر وائرل

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بار بی ڈول کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ان دنوں اپنی آنے والی تاریخی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اگرچہ آفیشلی فلم کی پہلی جھلک تاحال جاری نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر لیک ہوئی ہیں، جن میں فلم کے ٹھگوں کو رنگا رنگ لباسوں میں دیکھا گیادو دن پہلے کترینہ کیف کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

اب عامر خان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، جن میں دونوں کو کسی آئٹم سانگ پر رقص کی طرح ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیاکترینہ کیف کی لیک ہونے والی تصاویر میں انہیں سنہرے رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا گیا جبکہ عامر خان کو 18 ویں اور 19 ویں صدی میں برصغیر میں پہنے جانے والے کپڑوں میں دیکھاگیا۔خیال رہے کہ ٹھگس آف ہندوستان کی کہانی 1839 میں شائع ہونے والے انگریز سفارت کار فیلپس میڈوز ٹیلر کے ناول پرمبنی ہے جس میں اس وقت کے ’ہندوستان کے ٹھگوں‘ کی کارستانیاں بیان کی گئی ہیں۔

اسی ناول سے متاثر ہوکر ہدایات کار وجے کرشنا اچاریہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بنا رہے ہیں، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیرئیبین سے متاثر ہے ٗ تاہم فلم کی ٹیم ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ چکی ہے کہ فلم کی کہانی ناول سے لی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ (دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی) قابل ذکر ہیں۔ٹھگس آف ہندوستان کو رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…