جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

چیف جسٹس نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا تے ہوئے کہا ہے کہ ،آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے شکر گزار ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔ ہفتہ کو چیف جسٹس پاکستان نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس

میں ملزم کو پکڑنے پر انسپکٹر جنرل( آئی جی)پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے شکر گزار ہیں۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔ یاد رہے پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش گذشتہ ماہ 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی ۔زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا اور 21 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کے لیے تفتیشی اداروں کو 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔جس کے بعد 23 جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم عمران کی گرفتاری کا دعوی کیا، جس کی تصدیق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی کی۔ملزم عمران ان دنوں پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…