واشنگٹن(این این آئی)وسط مغربی امریکی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، برف باری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند جبکہ نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے پھر تباہی مچادی، شکاگو سے لے کر ڈیٹرائٹ شہر تک طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان شہروں میں9 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ خراب موسم کے باعث اب تک 1500کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، اسکولوں کو بند کردیا گیا اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔برف باری کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوئے تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔