بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی میں دس ہزار تارکین وطن کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)اٹلی میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرزنے کہاہے کہ ملک بھر میں کم از کم دس ہزار بے گھر تارکین وطن ایسے ہیں جو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں،دوسری جانب یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقیسم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اٹلی آنے والے تمام غیر ملکی اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ اس یورپی ملک میں دس ہزار سے زائد سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو رہائش کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ ایسے تارکین وطن پرانی متروک عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور سینکڑوں تارکین وطن ایسے بھی ہیں جو ملک بھر میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس عالمی تنظیم نے یہ تفصیلات اٹلی میں مہاجرین کو فراہم کردہ رہائشی سہولیات کے بارے میں تیار کردہ اپنی ایک رپورٹ میں جاری کیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ایسے بے گھر تارکین وطن میں سے نصف متروک عمارات میں پناہ لیے ہوئے ہیں جب کہ ایک تہائی افراد کھلے آسمان تلے اور باقی ماندہ خیموں سے بنائی گئی عارضی رہائشی گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈز کے مطابق 2016 کے اواخر سے اب تک پندرہ سے زائد غیر ملکی اٹلی سے یونان جانے کی کوششوں میں ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…