کابل(این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان میں وکلاء کی تحریک کامیاب ہوئی تھی انہیں توقع ہے کہ اپنے علاقے میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پشتون بھی کامیاب رہیں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں افغان صدراشرف غنی نے کہاکہ
وہ پاکستان میں تاریخی پشتون لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جس کا بنیادی مقصد خطے میں بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے خلاف لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ پشتونوں کی شکایات اور مطالبات سامنے لا کر دنیا کے سامنے اس کی ایک حقیقی تصویر پیش کریں۔