اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہلیان بنی گالہ نے کورنگ پل پر سی ڈی اے ،اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اہلیان بنی گالہ نے سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں مقامی افراد نے سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی اور علاقہ میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور بنی گالہ کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں کورنگ پل پر جمع ہوئے،
احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے نمبردار مظلوم حسین عباسی، 160رب نوازعباسی ،شکیل احمد ترابی،محمد ریاض عباسی،محمد عباسی،چیئرمین راجہ اشتیاق کیانی،بابو یونس ،راجہ محمد اشتیاق کیانی، عبدالخالق،ذیشان عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رہنماء نمبردار مظلوم حسین عباسی کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نیشنل پارک بنی گالہ اور بوٹینیکل گارڈن کی حدود میں درختوں کی کٹائی اور تعمیرات پر پابندی کے ساتھ بجلی اور گیس کے کنکشن جاری نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے مذکورہ بالا دو مقامات کی بجائے پورے بنی گالہ میں دفعہ 144 نافذ کر کے تعمیرات پر پابندی لگا دی تھی۔ کیس کی مختلف سماعتوں کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان، سپریم کورٹ میں موجود ہونے کے باوجود پیش نہ ہوتے رہے اور 10 ماہ سے اہلیان بنی گالہ جدی پشتی ملکیتی زمین پر تین اور پانچ مرلے کے گھر تعمیر نہیں کر سکتے۔مقامی راہنما رب نوازعباسی نے کہا کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ میں مزے سے زندگی بسر کررہے ہیں مگر ان کی سپریم کورٹ میں درخواست کی وجہ سے بنی گالہ کے رہائشیوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔
عمران خان اور ان کے وکیل بابر اعوان درخواست دینے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔بنی گالہ کی زمین سی ڈی اے کی نہیں 160ہے بلکہ یہ مقامی افراد کی اپنی زمین ہے اگر سی ڈی اے نے قبضے اور تجاوزارت ختم کرنے ہیں تو اپنی زمین پر کرے۔بنی گالہ میں کوئی تجاوزات نہیں ہیں۔مقامی رہائشی شکیل احمد ترابی نے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان کو 10 سال پہلے یہ عماراتیں کیوں نظر نہ آئیں جو اب تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے مگر اب 10 ماہ سے عمران خان نہ خود اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔
جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 160بنی گالہ سے دفعہ144 کو فورا ختم کرنے کا حکم دیں۔آج عمران خان کی درخواست کی وجہ سے ان کے گھر کے اندر اہلیان بنی گالہ احتجاج کررہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہجب سے پی ٹی آئی راہنماعلیم خان نے اسلام آباد میں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانا شروع کی تو عمران خان نے 160عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے تاکہ ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کامیاب کیا جاسکے۔ اس دفعہ ہم پر امن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں مگر اگلی مرتبہ ہمارا احتجاج پر امن نہیں ہوگا ہمارے ساتھ مسلسل نا انصافیاں ہو رہی 160ہیں سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے