ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس سمارٹ فون نہیں ہے اور انھیں سوشل میڈیا کے نیٹ ورکس کے استعمال میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم کے ایک اجلاس میں کرچاتوف نیو کلئیر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ میخائل کوالچک کی ایک تقریر کے جواب میں یہ اعتراف کیااورکہاکہ آپ نے یہ کہا ہے کہ ہرکسی کے پاس اسمارٹ فون ہے لیکن میرے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے۔