بیجنگ (آ ئی این پی ) دو ہزار سترہ میں چینی درآمدات و برآمدات کے حجم میں80 فیصد اضافہ ہوا، درآمد ات و برآمدات کی کل مالیت90 ارب24 کروڑ چینی یوان رہی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کے سربراہ یو گوانگ جو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چین میں کسٹمز کراس بارڈر ای کامرس مینجمینٹ پلیٹ فارم کے ذریعے درآمد ات و برآمدات کی کل مالیت نوے ارب چوبیس کروڑ چینی یوان رہی۔
یہ مالیت دو ہزار سولہ کی اسی مدت کے مقابلے میں اسی فیصد سے زیادہ ہے۔ قبل ازیں یو گوانگ جو نے پہلے عالمی کسٹمز کراس بارڈر ای کامرس اجلاسمیں شرکا کو بتایاکہ گزشتہ سال چین میں کسٹمز کراس بارڈرای کامرس مینجمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے برآمدات کی مالیت تینتیس ارب پینسٹھ کروڑ چینی یوان رہی – یہ شرح دو ہزار سولہ کے مقابلے میں تقریبا چالیس فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال درآمدات کا مالیاتی حجم چھپن ارب انسٹھ کروڑ رہا ۔ یہ حجم دو ہزار سولہ کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔