بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

دپیکا نے فلم’ ’کک‘‘ سے جیکولین کو آؤٹ کردیا؟

datetime 9  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ سلطان سلمان خان جہاں ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں وہ آنے والے سال میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ابتدائی انتظامات بھی مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ دنوں جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’لو راتری‘ میں اپنے بہنوئی آیوش شرما کے لیے نئی ہیروئن ورینہ حسین ڈھونڈنے کا کام مکمل کیا۔فلم ساز ساجد نڈیاڈوالا نے اعلان کیا کہ وہ 2014 میں ریلیز کی گئی اپنی فلم ’کک‘ کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں۔

جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ’کک 2‘ کو 2019 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔نڈیاڈ والا گرانڈ سن کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں اگرچہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم فلم کے مرکزی اداکار اور ہدایت کار کا اعلان کیا گیا۔عام خیال کیا جارہا تھا کہ ’کک‘ کے سیکوئل میں بھی سلمان خان کے ساتھ ہاٹ گرل جیکولین فرنانڈس رومانس کرتی نظر آئیں گی۔تاہم اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ’کک 2‘ میں جیکولین فرنانڈس نہیں بلکہ کوئی اور اداکارہ کاسٹ کی جائے گی۔بولی وڈ لائف نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی کہ ’کک 2‘ میں نہ صرف مرکزی اداکارہ کو تبدیل کیا جائے گا، بلکہ اس فلم کی کہانی اور کرداروں کو بھی پہلی فلم کے مقابلے تبدیل کردیا جائے گا۔اگرچہ ’کک 2‘ چار سال قبل آنے والی فلم ’کک‘ کا سیکوئل ہے، تاہم اس فلم کی کہانی بھی مکمل طور پر تبدیل کی جائے گی۔ان دنوں فلم کی ٹیم مرکزی اداکارہ کو شارٹ لسٹ کرنے میں مصروف ہے، جس کے لیے انہوں نے چند اداکاراؤں کو منتخب کر رکھا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ’کک 2‘ کی ہیروئن سمیت دیگر کاسٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔تاہم دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ کی رانی پدمنی یعنی دپیکا پڈوکون نے ’کک 2‘ سے ہاٹ گرل جیکولین فرنانڈس کو آؤٹ کردیا، تاہم اس حوالے سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔بولی وڈ لائف نے ہی اپنی خبر میں بتایا کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ’کک 2‘ میں سلمان خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…