لاہور (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ نیب نے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور نیب یہ کردار آئندہ بھی کردار ادا کرتی رہے گی گزشتہ روز مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لاہو نے کہا کہ نیب ایک سایہ دار شجر کی طرح مضبوط تناور درخت ہے جس کا مقصد مستحق اور بااثر لوگوں کے ہاتھوں لوٹے ہوئے شہریوں کو اس درخت کی چاؤں تلے بیٹھانا ہے انہوں نے کہا کہ اب
یہ بات طے شدہ ہے کہ جو کوئی کرپشن کریگا اس کا احتساب ہوگا انہوں نے کہا کہ نیب افسران خود کو کسی دباؤ میں لائے بغیر کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں انہوں نے کہا کہ نیب نے اس حوالے سے بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں اور ملک کے بااثر لوگوں کو کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کو لوٹنے والا کوئی بھی ہواس کا کڑا احتساب کیا جائیگا یہی وجہ ہے کہ نیب کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔