جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حقیقت سے لاعلم ممالک کی تازہ ترین رینکنگ جاری،دنیا میں سب سے زیادہ ’’لاعلم‘‘ عوام کس ملک کی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حقیقت سے لاعلم ممالک کی فہرست میں بھارت دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہوگیاہے۔اپنے ملک میں زندگی کے مختلف پہلوؤں، سماجی و معاشی مسائل سے وہاں کی عوام کتنی واقف ہے ،اس حوالے سے ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے

آئی ہے کہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے عوام کسی بھی معاملے پر حقیقت کے برعکس غلط تصورات رکھتے ہیں۔آئی پوس موری کے تحت ہونے والے ایک آن لائن سروے میں 38 ممالک کے قریبا 30 ہزار لوگوں سے ان کے ممالک سے متعلق چند سوالات کیے گئے جس میں صحت،تعلیم ،امن و امان اور دہشتگردی سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔آن لائن پینل سسٹم کے 2017 کے سروے میں اصل زمینی حقائق کے برعکس جواب دینے والے ممالک کی درجہ بندی کی گئی جس میں جنوبی افریقا کو دنیا کا سب سے لاعلم ملک قرار دیا گیا جب کہ برازیل دوسرے،فلپائن تیسرے،پیرو چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر ہے۔سروے کے مطابق بھارتیوں نے رائے دی کہ 13 سال سے زائد عمر کے 64 فیصد لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ تعداد صرف 8 فیصد ہے۔صحت سے متعلق سوال پر بھارتیوں کا خیال ہے کہ ہر دوسرا شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے تاہم اصل میں صرف 9 فیصد افراد شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔اسی طرح 44 فیصد بھارتیوں کا کہنا ہے کہ کچھ ویکسینز صحت مند بچوں کو آٹیزم (خود محوری)میں مبتلا کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…