مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کی گئی اسما کے قاتل کے قریبی دوست نے مقتولہ کے گھر پر حملہ کر دیاجسے اہل علاقہ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان کی ننھی اسماء کو
زیادتی کی کوشش کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد نبی کے دوست نے مقتولہ کے گھر پر حملہ کردیا۔ گرفتار ملزم محمد نبی کے دوست نے چھری لیکر مقتول اسماء کے گھر کے دروازے کو لاتیں مارنا شروع کردیں،حملہ آور دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوا اور وہاں موجود خواتین کو ہراساں کیا ،خواتین کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے اسے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ اس دوران حملہ کرنے والے شخص کو بھی زخم آئے۔حملہ آور گھر والوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہہ رہا تھا میرے دوست کو گرفتار کیوں کروایا۔اسماء کے گھر پر حملہ کرنیوالے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع کے مطابق حملہ آور نا صرف ملزم کا دوست بلکہ قتل ہونیوالی بچی اسماء کا رشتہ دار بھی ہے۔حملے کے وقت اسماء کے والد اور دیگر اہل خانہ پشاور گئے ہوئے تھے جبکہ خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے اسماء کے گھر والوں کو کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ مردان میں زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کی گئی اسما کے قاتل کے قریبی دوست نے مقتولہ کے گھر پر حملہ کر دیاجسے اہل علاقہ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔