منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خاندان کا مدد کیلئے قونصلیٹ سے رجوع

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(آن لائن)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف مملکت بھر میں پولیس کارروائی کے نتیجے میں سب سے زیادہ پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پیش ہونے والے پاکستانی باشندے خالد نامی شخص کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے 8افراد ہیں سب کے اقامے ختم ہوچکے ہیں اور اب ہمارا شمار غیر قانونی تارکین وطن میں ہورہا ہے۔

رقم نہ ہونے کی وجہ سے میں گزشتہ 6ماہ سے اقامے کی تجدید بھی نہیں کراسکا۔ اب میں کیسے پاکستان جاؤں۔میرے ساتھ فیملی بھی ہے۔اتنی رقم نہیں کہ اقامہ تجدید کروالوں۔مرافقین کی فیس تقریباً32ہزار ریال بنتی ہے۔ پاکستان جانے کا دل چاہتا ہے مگر واپس جانے کا طریقہ کار معلوم نہیں۔مالی حالت کمزور ہے لیکن انتظار کے سوا میرے پاس کوئی حل نہیں۔ دعا ہے کہ میرا مسئلہ حل ہو۔سفارتخانہ اور قونصلیٹ کو ٹیم تشکیل دیکر ان لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ان پاکستانیو ں کا کہناتھا کہ ہمیں مفت سفری سہولت فراہم کی جائے یا رعایتی نرخوں پر ٹکٹ دلائے جائیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ آخر سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت نے ہمارے لئے کیا کیا؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…