منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

25دنوں کے بعد اسما زیادتی کیس کا ڈراپ سین ،آئی جی خیبر پختونخوا پریس کانفرنس میں سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(آن لائن)مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی اسماء کا کم عمر سفاک قاتل گرفتار ہوگیا،جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا جبکہ ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے بتایا کہ اسماء قتل کیس میں ملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا جس کی عمر15سال ہے،مردان کی 4سالہ ننھی اسماء کے قاتل کو 25روز کے اندر گرفتار کرلیاگیا،

ملزم محمد نبی اسماء کا پڑوسی اور اس کا کزن ہے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی عبدالقادر بھی پولیس کی حراست میں ہے،بچی پر جنسی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بچی نے مزاحمت کی اور چیخ وپکار کی تو ملزمان نے اس کا گلہ دبا کر قتل کردیا،پولیس بچی کی گردن پر لگے خون اور ڈی این اے کی مدد سے ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے کی پولیس ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس ہے جو دہشتگردی کے خلاف بھی فرنٹ لائن پر ہے۔کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اہلخانہ نے ہم پر اعتماد کیا اور عاصمہ کے کیس میں بھی2ملزمان گرفتار ہیں جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردان کی ننتھی اسماء کا قاتل محمد نبی ولد عبیدالرحمان ایک ریسٹورنٹ میں ملازم تھا اور وہ اس روز شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آیا ہوا تھا۔دن کو3بجے اس نے بچی کو گھر جانے کے لئے کہا اور قریب ہی گنے کے کھیت میں لے گیا،جہاں اس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی کی طرف سے مزاحمت اور چیخ وپکار پر ڈر کر بچی کا گلہ دبا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…