اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسانی جسم میں بڑی آنت کے آخری حصے میں پائی جانے والی رگوں کی سوزش کو بواسیر کہا جاتا ہے۔یہ مرض عام طور پر نا مناسب خوراک کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔اس سے جہاں اخراجی عمل انتہائی تکلیف دہ بن جاتا ہے وہاں قبض جیسے دیگر انہضامی امراض کا بھی سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ ذیل میں کچھ ایسے طریقوں کا ذکرہے، جن سے بواسیر کے تکلیف دہ اثرات کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ان میں کیلاجہاں قبض کو رفع کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے وہاں ابلے ہوئے کیلوں کا دن میں دو بار استعمال بواسیر کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے اسی طرح دہی اور نمک سے بنی لسی کا گلاس بواسیر کی علامات کو بڑی حد تک کم کردیتا ہے۔ ٭ گھروں میں مسٹرڈ پاوڈرکی آمیزش سے بنایا جانے والا دہی بھی بواسیر کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے اسی طرح ادرک، شہد اور میٹھے سوڈے کا آمیزہ نظام انہضام کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ ۔گاجر کا جوس معدے کی صفائی اور نظام انہضام کی بہتر کارکردگی میں مفید ثابت ہوتا ہے جس سے بواسیر کے اثرات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھئے:سعودی عرب : میاں بیوی میں طلاق کی وجہ جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے