منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بدنامی کے خوف سے تیسری جنس کے افراد اپنا علاج کرانے سے بھی کتراتے ہیں، رپورٹ

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )ایک رپورٹ کے مطابق جہاں تیسری جنس کے افراد کو معاشرے میں دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا وہیں یہ بدنامی اوررسوائی کے خوف سے اپنا علاج کرانے سے بھی کتراتے ہیں۔یونی ورسٹی ایٹ بفولو کے پبلک ہیلتھ نرس اور اسسٹنٹ پروفیسر اڈریان جواریز کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ہی نسل پرستی کو فروغ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے تیسری جنس کے افراد اپنے آپ کوبنیادی ضروریات زندگی سے کوسوں دور کر لیتے ہیں۔ جواریز کا کہنا ہے کہ تصور کریں کہ اگر کسی شخص کو محض نسل پرستی اور تعصب کی بنا پر نوکری دینے سے انکار کردیا جائے تو اس کے پاس اخلاقی جرائم کی پاتال میں گرنے کے علاہ کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا۔امریکی ادارہ برائے حقوق تیسری جنس کی شائع ایک رپورٹ کے مطابق بدنامی کے خوف کے علاوہ غربت بھی ایک عنصر جو تیسری جنس کے افراد کے صحت کے مسائل کا سبب ہے جب کہ امریکا کے قومی ادارہ برائے صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کی ایک تہائی تیسری جنس میں ایڈز کا مرض پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ سیاہ فام امریکی جو تیسری جنس سے تعلق رکھتے ہیں ان میں ایڈز انفیکشن کا خطرہ زیادہ درجے پر پایا جاتا ہے جب کہ تیسری جنس سے تعلق رکھنے والوں میں 56 فیصد مخنث ایڈز کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ 2011 میں تیسری جنس کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق 6000 افراد میں سے 90 فیصد بد سلوکی ، نسلی تعصب اور خوف و ہراس کا شکار پائے گئے۔

مزید پڑھئے:روسی خلائی جہاز اسٹیشن کی بجائے زمین کی جانب گرنے لگا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…