جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

طے شدہ اصول ہے انتخابات میں حصہ لینا بنیادی حق ہے ٗآئین کے کون سے آرٹیکل کے تحت تاحیات نا اہلی نہیں ہو سکتی؟ نوازشریف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؁اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 62ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کرادیا ہے۔ منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ جواب داخل کر ایا نواز شریف کی طرف سے داخل جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار یا مقدمہ میں فریق نہیں ہوں۔

فریق ہوتا تو جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الا حسن سے مقدمہ کی کارروائی سے الگ ہونے کی درخواست کرتا ۔جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الا احسن میری اہلیت کے مقدمہ میں شامل رہے اور اپنی رائے دے چکے ہیں ٗ کئی متاثرہ فریق عدالت کے روبرو ہیں ان کے مقدمہ کو متاثر نہیں کرنا چاہتا ۔جواب میں کہا گیا کہ طے شدہ اصول ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا بنیادی حق ہے۔ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون کے تحت تاحیات نا اہلی نہیں ہو سکتی ٗ اس 62 ون ایف میں پارلیمنٹ نے کوئی مدت کا تعین نہیں کیا ٗ نا اہلی صرف اس الیکشن کیلئے ہو گی جس کو چیلنج کیا گیا ہو۔نوا ز شریف نے اپنے جواب میں کہا کہ جمہوریت پر پختہ یقین رکھتا ہوں ٗ انتخابات میں حصہ لینا پاکستان کے عوام کا حق ہے عوام کا حق ہے کہ وہ کسے منتخب کریں یا کسے مسترد کریں ٗ درست جمہوری عمل کے ذریعے عوام کو اپنی نمائندے منتخب کرنے کا نا قابل تنسیخ حق ہے ،ایسا نہیں کہ نکالنے کا عمل شروع کر کے عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے کیلئے ایک مخصوص فہرست دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…