جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پی پی کے جیالے رہنماعامر فدا کو راؤ انوارکی عدم گرفتاری کے خلاف دیے جانے والے دھرنے میں آصف زرداری کی تعریف کرنا بھاری پڑگیا،شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں جاری محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد نے پیپلزپارٹی کے وفد پر جوتے اور بوتلیں پھینک دیں۔ پیر کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے 4 روز سے محسود قبائل کا دھرنا جاری رہا جس میں کراچی میں نقیب اللہ محسود کو ماوارائے عدالت قتل کرنے والے ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات شامل ہیں۔دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور

وفود شرکت کیلئے آئے ۔پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد نے عامر فدا پراچہ کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ تقریر کیلئے اسٹیج پر پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی طرف جوتے اور پانی کی بوتلیں پھینکیں تاہم وہ محفوظ رہے اور ان کی زد میں نہیں آئے۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے مگر وہاں موجود قبائلی عمائدین نے مشتعل نوجوانوں کو اسٹیج کے سامنے سے ہٹا کر معاملہ رفع دفع کیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…