منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عاصمہ رانی قتل قاتل کی گرفتاری یا بدلہ ،مروت قبیلے کا گرینڈ جرگہ، بڑا اعلان کر دیاگیا،، خیبرپختونخواہ حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

datetime 6  فروری‬‮  2018

کوہاٹ/لکی مروت(این این آئی) ضلع کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے خلاف مروت قبیلہ کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جہاں حکومت کو قاتل کے فرار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 28 فروری تک ملزم کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں جرگے کا اہتمام ناصر کمال خان نے مینا خیل ہائوس میں کیا تھا۔مروت قبیلے کے جر گے میں سینکڑوں کی تعداد میں قومی مشران اور عوام نے شرکت کی۔جرگے میں کہا گیا کہ عاصمہ رانی مروت قوم کی بیٹی

ہے ان کا قتل قوم کا قتل اور ان کا بدلہ قوم کا بدلہ ہے۔مروت قبیلے کے جرگے میں واضح کیا گیا کہ ہماری جنگ آفریدی قوم کے ساتھ نہیں تاہم قاتل کا فرار حکومت کی نا کامی ہے۔مقررین نے کہا کہ قاتل کی گرفتاری کے لیے حکومت کو 28 فروی تک ڈیڈ لائن دے رہے ہیں جس کے بعد انڈس ہائی وے کو بند کر دیں گے۔جرگے میں صحافی غلام اکبر مروت پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔یاد رہے کہ ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائر کی طالبہ عاصمہ کو 27 جنوری کو کوہاٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…