منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

یونس خان کو اداکاراؤں کے ساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

datetime 6  فروری‬‮  2018

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سکور کرنے والے واحد کھلاڑی یونس خان کو اداکار اؤں کے ساتھ تصویر بنوانا کافی مہنگا پڑگیا، پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر ان کاوہ مذاق بنانا شروع کردیا کہ اگر وہ ایک بار بھی ان باتوں کا جائزہ لے لیں تو شاید دوبارہ کبھی بھی ایسی تصویر نہیں بنوائیں گے۔

پاکستان میں پہلی بار نجی مشروب ساز کمپنی کے تعاون سے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ، لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی لیکن سب سے زیادہ توجہ اس ایک تصویر نے حاصل کی جو یونس خان نے 7 خواتین (ستاروں) کے ’ جھرمٹ‘ میں کھنچوائی۔ تصویر میںیونس خان کے دائیں طرف اداکارہ منال خان، مایا خان اور اداکارہ کبریٰ خان کھڑی ہیں جبکہ ان کے بائیں جانب گلوکارہ مومنہ مستحسن اور ماڈل گرل و سپورٹس اینکر رابعہ بٹ کھڑی ہیں۔ یونس خان کے سامنے والی کرسیوں پر اداکارہ نوین وقار اور سپورٹس اینکر زینب عباس بیٹھی ہوئی ہیں۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور پاکستانیوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…