بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، نوازشریف

datetime 6  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے‘ میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے‘ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے‘ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے‘ وقت ثابت کرے گاکہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

وہ منگل کو یہاں پنجاب ہائوس میں وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پران کی صاحبزادی مریم نواز، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب‘ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی ، مسلم لیگ (ن ) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں احتساب عدالت میں پیش اور قانونی نکات پر بات چیت عوامیم رابطہ مہم اور حالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے نواز شریف کو پشاور اور مظفر آباد میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد دی اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔ تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…