بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

آنکھوں میں پہنے جانے والا کمپیوٹر

datetime 6  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کافی عرصے سے گوگل کی جانب سے اسمارٹ گلاسز کو تیار کرنے کی کوششیں ناکامی کا شکار ہورہی ہیں، یہاں تک کہ اسنیپ چیٹ کی ایسی ڈیوائس بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی، مگر اب دنیا کی بڑی چپ بنانے والی کمپنی انٹیل نے اپنا اسمارٹ گلاس متعارف کرا دیا ہے۔ واﺅنٹ نامی یہ اسمارٹ گلاسز دیکھنے میں کسی عام چشمے جیسے ہی ہیں اور دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

اس چشمے کے لیے انٹیل نے سادہ پلاسٹک فریم کا استعمال کیا ہے جس کا وزن پچاس گرام سے بھی کم ہے اور یہ سادہ اور نظر کے چشموں دونوں پر کام کرتا ہے جبکہ کیمرہ نہیں دیا گیا۔ مزید پڑھیں : ‘انٹیل’ نے انسانی ذہن سے مشابہہ کمپیوٹر چِپ متعارف کرادی آسان الفاظ میں اگر ان کو پہنا جائے تو لوگوں کو بس یہی لگے گا کہ آپ نے نظر کا چشمہ لگا رکھا ہے اور اسمارٹ گلاس کا خیال ذہن میں نہیں آئے گا۔ مگر شیشوں کے اندر کم طاقت کی لیزر، ایک پراسیسر، ایکسلومیٹر، بلیوٹوتھ چپ اور کمپاس موجود ہے۔انٹیل کے مطابق یہ لیزر انتہائی کم طاقت کی ہے اور یہ آنکھوں کے400 x 150 پکلس کی مونوکروم تصویر بناتی ہے۔ اس تصویر سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کسی کی سالگرہ تو نہیں، اپنے فون سے نوٹیفکیشنز بھیج سکتے ہیں یا گلاسز اگر آپ کو کچن میں دیکھیں تو کھانا پکانے کی ترکیب سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : وہ کمپیوٹر جو جیب میں آجائے چونکہ لیزر براہ راست ریٹینا سے بیم ہوتی ہے اس لیے تصویر ہمیشہ فوکس میں رہتی ہے۔ کمپنی کے مطابق مستقبل قریب میں یہ گلاسز مائیکرو فون اور ڈیجیٹل اسٹنٹ تک رسائی دیں گے تاہم اس کا پہلا ورژن سر کی جنبش سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ یہ تو واضح نہیں کہ انٹیل کے یہ اسمارٹ گلاسز کب تک دستیاب ہوں گے تاہم کمپنی کے مطابق اس حوالے سے ڈویلپرز کا پلیٹ فارم تشکیل دیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…