پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

اہم اسلامی ملک نے اسرائیل کو خفیہ فضائی حملوں کی اجازت دیدی،خفیہ اسرائیلی ڈرون، ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کے گزشتہ دو برسوں میں 100 سے زائد فضائی حملے ،نیویارک ٹائمزکے انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر نے اسرائیل کو اپنی ریاست کے اندر دہشت گردوں کے خلاف خفیہ فضائی حملوں کی مکمل آزادی دی تھی۔امریکی جریدے نیویارک ٹائمز (این وائے ٹی) کی رپورٹ کے مطابق مصر کی علاقائی حدود کے اندر خفیہ اسرائیلی ڈرون، ہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے گزشتہ دو برسوں میں 100 سے زائد فضائی حملے کیے تاہم ان حملوں کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا

کہ مصر کے صدر نے عرب ممالک اور شہریوں کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے اسرائیلی فضائی حملوں کو خفیہ رکھا تاہم ان کے قریبی عسکری اور انٹیلی جنس کے افسران کو علم ہے جس کے بعد مصر اور اسرائیل خفیہ اتحادی بن چکا ہے۔اخبار نے لکھا کہ دونوں ممالک مصر میں کسی بھی ممکنہ ردعمل کے پیش نظر اسرائیل کے خفیہ حملوں کو منظر عام پر لانے کے خواہاں نہیں ہیں جہاں حکومتی حکام اور ریاستی چینلجز بظاہر اسرائیل کو دشمن ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور فلسطینی مسئلے پر حمایت وصول کرتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کو اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرون، جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پر کوئی نشانی نہیں ہوتی اور وہ مصری بیس کی جانب سے آتے ہیں تاکہ دیکھنے والا انہیں مصری فضائیہ کے طیارے سمجھیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں فضائی حملوں کے حوالے سے رپورٹس اور خبروں کو ملڑی سینسرشپ کا سامنا ہوتا ہے تاہم اس بارے میں واضح تصویر نہیں کہ اسرائیلی فوجی دستے یا اسپیشل فورسز نے کبھی مصری سرحد پر قدم رکھا ہو جس پر وہ عوام کی نظروں میں آئیں۔امریکی حکام کا حوالے سے اخبار نے لکھا کہ مصری حکومت نے شمالی عسکری حصے میں صحافیوں پر جانے کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی خفیہ کارروائیوں سے مصر کی فوجیں گزشتہ

برسوں سے جاری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قدم جمانے میں کامیاب ہوئیں۔مذکورہ خفیہ حملوں سے اسرائیل کی سرحدیں محفوظ ہوئیں اور پڑوسی ممالک میں استحکام آیا۔اس سے قبل ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے مصر میں فوجی بغاوت میں اسرائیل کا ہاتھ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مصر میں جولائی کے فوجی بغاوت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔جس کے بعد وائٹ ہاس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے ایک بریفنگ کے دوران رپورٹرز کو بتایا تھا کہ ‘ہم وزیراعظم رجب طیب اردوان کے اس بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…