جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل میں مقیم افریقی تارکینِ وطن کو بے دخلی کے لیے نوٹس جاری

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ القدس(این این آئی)اسرائیلی حکام نے ملک میں مقیم ہزاروں افریقی تارکینِ وطن کی بے دخلی کے لیے نوٹس جاری کرنا شروع کردئیے،عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے ان تارکین وطن میں تقسیم کیے گئے خطوط میں کہاکہ ان کے پاس اس پیش کش کو قبول کرنیکے لیے 60 دن کا وقت ہے ۔وہ اگر ایک افریقی ملک میں منتقلی پر رضا مند ہوجاتے ہیں تو انھیں 35 سو ڈالرز اور طیارے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

لیکن جو تارکینِ وطن یکم اپریل تک اس پیش کش کو قبول نہیں کریں گے انھیں غیر معینہ مدت کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔اسرائیل میں اس وقت قریباً چالیس ہزار افریقی تارکین وطن مقیم ہیں۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق اری ٹیریا اور سوڈان سے ہے ۔ وہ حالیہ برسوں کے دوران میں بہتر معاشی مواقع کی تلاش میں اسرائیل آگئے تھے۔ان میں سے بہت سوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انھیں افریقی ملک روانڈا بھیجا جا سکتا ہے،ان افریقی تارکینِ وطن کی اسرائیل سے جبری بے دخلی کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے اور پائیلٹوں ، ڈاکٹروں ، یہودی ربیوں اور ہولو کاسٹ میں زندہ بچ جانے والوں نے اسرائیلی حکومت سے ان کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ ایک غیر اخلاقی عمل ہے اور اس سے اسرائیل کا یہودی تارکین ِوطن کی آماج گاہ کے طور پر تشخص بھی متاثر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…