پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

برطانیہ میں ‘کالے دھن’ سے بنائے گئے اثاثوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

datetime 4  فروری‬‮  2018 |

لندن(آن لائن) برطانیہ کی حکومت نے ان ایکسپلین ایبل ویلتھ (ناقابل وضاحت دولت) آرڈر نافذ العمل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی اختیارات تفویض کردیئے ہیں جس کے تحت وہ برطانیہ میں موجود ‘کالے دھن’ سے بنائی گئی جائیداد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر سکیں گے۔نئے قانون کا مقصد کرپٹ سیاستدانوں، وزراء4 اور دیگر کی جانب سے برطانیہ کو بطور محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے جس میں جرمانہ اور قید بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ناقابل وضاحت دولت آرڈ کے نافذ ہونے کے بعد برطانیہ کے قانونی ادارے 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم کے اثاثوں کی تحقیقات کر سکے گے، اگر آمدنی سے زیادہ اثاثے ہوئے تو متعلقہ اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے۔مذکورہ آرڈ کے مطابق اب ریاست کے بجائے اثاثوں کا مالک اپنی آمدنی کا ثبوت پیش کرنے کا پابند ہوگا۔پاکستان کے بعض سیاستدانوں اور ان کے ہمنواؤں کے لیے ناقابل وضاحت دولت آرڈ پریشان کن ہو سکتا ہے کیوں کہ اگر سیاستدان کا ‘فرنٹ مین’ بھی برطانیہ میں اپنے نام سے اثاثے رکھتا ہے تو اسے آمدنی کے سارے ذرائع ظاہر کرنے ہوں گے۔ناقابل وضاحت دولت آرڈ یکم فروری کو نافذ العمل ہوا تاکہ برطانیہ میں روسی اشرافیہ کے اثاثوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔لندن کی انسداد کرپشن گروپ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں 4 ارب 40 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے اثاثوں پر ناقابل وضاحت دولت آرڈر کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔ٹی آئی کے مطابق برطانیہ میں ایون فلیڈ اپارٹمنٹ کے مشتبہ مالک سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں جبکہ اپارٹمنٹ کی مالیت تقریباً 80 لاکھ پاؤنڈ ہے، ٹی آئی نے بتایا کہ لینڈ رجسٹری دستاویزات میں اپارٹمنٹ کی مالک دو کمپنیاں نیسکول اور نیلسن لمیٹڈ ہیں۔خیال رہے کہ پاناما پیپرز کیس سے متعلق معلومات شائع ہوئیں تھی کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے انتظامات سابق وزیراعظم نواز شریف رکھتے تھے اور ان کمپنیوں کو رہن کے بغیر ہی 1993 اور 1995 کے درمیانی عرصے میں خریدا گیا ۔

جس کے بعد نواز شریف کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اثاثوں کی خریدار سے متعلق ثبوت کی عدم فراہمی پر نواز شریف کو جولائی 2017 کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں صرف نواز شریف کے اثاثے نہیں بلکہ متعدد پاکستانی سیاستدانوں اور شخصیات کے اثاثے بھی موجود ہیں۔برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے قسم کھائی تھی کہ وہ ‘نامعلوم کمپنیوں’ کے نام سے برطانیہ میں خریدی جانے والی مہنگی زمینوں کے تمام کھاتے بے نقاب کریں گے۔انہوں نے دورہ سنگاپور کے دوران کہا تھا کہ ‘برطانیہ میں لوٹ کھسوٹ سے حاصل دولت سے غیر ملکیوں کو برطانیہ میں گھر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘برطانیہ وہ گودام نہیں جہاں غیرقانونی پیسہ رکھا جائے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…