منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میں زندہ اور خیریت سے ہوں،اداکارہ سنبل نے ویڈیو بیان جاری کردیا،مرنیوالی اداکارہ کون نکلی،حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 4  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں زندہ اور خیریت سے ہوں ،مرنے والے سنبل کوئی اور تھی ،پشاور کی معروف اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کردی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اداکارہ سنبل کے بارے میں گزشتہ رات سوشل میڈیا پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہے ،اداکارہ سنبل نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ میں بالکل خیر یت سے ہوں میرے بارے میں جو خبریں

چلائی جا رہی ہے وہ جھوٹ پر منبی ہے اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا ہے ۔میرے نام کی ایک اور سنبل تھی جنہیں قتل کیا گیا ہے اللہ اس کی مغفرت کرئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات میڈیا پر یہ خبریں چلیں تھیں کہ  صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے،جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا شخص سابق پولیس افسر تھا۔ مردان میں واقع شیخ ملتون روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین مسلح حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو   گئی، اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پولیس افسر نعیم خٹک نے سنبل خان کو گولیاں ماری ہیں۔ سابق پولیس انسپکٹر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق سابق پولیس افسر نعیم خٹک اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ اداکارہ سنبل کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے اداکارہ سنبل کوڈانس پارٹی میں ساتھ چلنے کا کہا اس موقع پر اداکارہ نے انکار کیا تو ملزم نے کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اداکارہ سنبل خان کو قتل کر دیا، ملزمان میں سابق پولیس انسپکٹر نعیم خٹک، نصیب اور جہانگیر خان شامل ہیں، ایف آئی آر میں نامزد ملزم جہانگیر خان پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید کے سابق شوہر ہیں جن کو اپنی سابقہ اہلیہ کے قتل میں پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم بعد میں معافی نامہ ہو جانے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…