بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

‘انٹرنیٹ کے بغیر’ چلنے والی یوٹیوب ایپ دنیا بھر میں دستیاب

datetime 3  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے میں انٹرنیٹ کی ناقص رفتار کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہوتا ہے یا کسی ویڈیو کو اپنے فون پر ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یوٹیوب کی نئی ایپ آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ گزشتہ سال گوگل نے ایک نئی ایپ یوٹیوب گو کو پہلے بھارت اور پھر تھائی لینڈ، انڈونیشیاءاور نائیجریا سمیت چودہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا تھا جس کا مقصد خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں صارفین کے لیے ویڈیوز کی بفرنگ یا دیگر مسائل کو دور کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں : گوگل سرچ ایپ کا لائٹ ورژن سامنے آگیا اب اس ایپ کو 130 سے زائد ممالک میں پیش کیا جارہا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ نہ ہونے کے برابر انٹرنیٹ پر بھی یہ کام کرتی ہے، کم ڈیٹا خرچ کرتی ہے۔ آسان الفاظ میں یہ نئی یوٹیوب ایپ صارفین کو ڈیٹا بچانے میں مدد دے گی اور ان کے موبائل کا بل کم رکھنے کے لیے ایسی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ بھی دے گی جو اس کے خیال میں لوگوں کو پسند آسکتی ہے۔ گوگل کی جانب سے اس ایپ کو سامنے لانے کا مقصد اپنے حریفوں جیسے فیس بک کو ٹکر دینا ہے کیونکہ دونوں پر ہی اربوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اب یہ دونوں کمپنیاں موبائل انٹرنیٹ والے نئے صارفین چاہتے ہیں جو ڈیٹا پر زیادہ پیسہ خرچ کرنا پسند نہیں کرتے۔ ویسے اس ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان گوگل نے ستمبر 2016 میں کیا تھا تاہم اپریل 2017 میں اس کا بیٹا ورژن سامنے آیا تھا اور اب لگتا ہے کہ اس کا حتمی ورژن پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : انٹرنیٹ کے بغیر بھی یوٹیوب ویڈیو محفوظ کرنا ممکن اس کا سب سے خاص فیچر ویڈیوز کو فون یا میموری کارڈ میں محفوظ کرنا ہے جسے کسی بھی وقت دیکھا جاسکتا ہے۔ جن ویڈیوز محفوظ کیا جائے گا ان کے کوالٹی اور فائل سائز کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے تاکہ کم از کم ڈیٹا خرچ ہو۔ اسی طرح ایک زبردست فیچر ایپ میں قریب موجود صارفین سے بغیر کسی ڈیٹا یا انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر بلیوٹوتھ کے ذریعے لوکل شیئرنگ کا فیچر بھی موجود ہے جو واقعی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔اس ایپ میں720p یا اس سے زائد کی ویڈیوز سیو یا اسٹریم کرنے کا آپشن نہیں ہوگا بلکہ 144p سے 360p تک کا آپشن ہوگا۔ اس لنک پر یوٹیوب گو کو اینڈرائیڈ صارفین موبائل پر ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…