جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

فلم پدماوتی دیکھنے کے بعد فیس بیک فرینڈ نے لڑکی کو سینماکے باہر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

حیدر آباد (آئی این پی)بھارت میں فیس بک فرینڈ نے فلم پدماوات دیکھنے کے بعد لڑکی کو سینما ہال کے باہرزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں فیس بک فرینڈ نے اپنی دوست کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پدماوت دیکھنے کے بعد سینما ہال کے باہر ہی ریپ کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے کی شناخت 23 سالہ بھکشا پتی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اپنے ہی فیس بک فرینڈ کی جانب سے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا تھا، تاہم پولیس نے اب مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے درمیان چند ماہ قبل ہی فیس بک پر دوستی ہوئی، اور دونوں پدماوت کی نمائش کے موقع پر دارالحکومت حیدرآباد دکن میں ملے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے فلم دیکھنے سے قبل حیدرآباد میں کے معروف اندرا پارک کا دورہ کیا، جس کے بعد دونوں قریب ہی قائم سینما ہال پرشانت تھیٹر میں پدماوت دیکھنے کے لیے چلے گئے۔پولیس انسپکٹر ایم ماتیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد ہی ملزم نے لڑکی کو سینما ہال کے باہر ایک مقام پر ریپ کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے لڑکی سے شادی کا جھوٹا وعدہ بھی کیا تھا۔ادھر ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لڑکے نے سینما ہال کو خالی دیکھتے ہوئے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی دوست کو درندگی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے انڈین پینل کوڈ(آئی پی سی( کی دفعہ 376 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔مذکورہ واقعے سے 10 روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک ایئر فورس اہلکار کی جانب سے طلبہ ہاسٹل کے باہر آئی ٹی کی طالبہ کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بھارتی ایئر فورس کے اہلکار کا دعوی تھا کہ وہ اور متاثرہ لڑکی فیس بک فرینڈ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…