ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیر اور خالصتان آزاد ، بھارت کے کئی ٹکڑے امریکہ سے آنیوالی خبر نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فری کشمیر اور فری خالصتان مہم یورپ کے بعد امریکہ پہنچ گئی، مودی سرکار کی نیندیں حرام، ’’را‘‘اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ تفصیلات کے مطابق یورپ کے بعد فری کشمیر اور فری خالصتان مہم امریکہ پہنچ گئی، واشنگٹن کی سڑکوں پر بینرز والی گاڑیوں نے بھارتی حکام کی نیندیں حرام کر دیں۔ کشمیری عوام اور لارڈ نذیر تن تنہا بھارتی قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

بھارتی ظلم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں، فری کشمیر مہم کی حمایت میں بولنے اور عالمی برادری کی توجہ دلانے کیلئے لارڈ نذیر کی آواز دبانے کی بھی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ یورپ کے بعد امریکہ میں بھی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے نے نقاب کرنے کیلئے مہم شروع ہو گئی ہے۔ واشنگٹن میں چلنے والی ٹیکسیوں پر فری کشمیر اور فری خالصتان کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ فری کشمیر کے نعروں سے سچی گاڑیاں امریکی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی حکومت اور ’’را‘‘لندن میں فری کشمیر اور فری خالصتان مہم سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔ انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاج دبانے کیلئے مودی رکار کے حمایت یافتہ چیلوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل لارڈ نذیر کے گھر میں چوری کی واردات بھی ہوئی تھی جس میں چور اہم دستاویزات لیکر غائب ہو گئے تھے۔ لارڈ نذیر نے اس موقع پر واردات کا ذمہ دار’’را‘‘کو قرار دیا تھا۔ کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے حوالے دے دنیا بھر مین بھڑتے ہوئے رجحان پر اس وقت بھارتی سرکاری اور اس کی بدنامہ زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور قیاس ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکھلاہٹ میں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…