بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ ،ہائی کورٹ نے برطانیہ میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد الیاس کو شہید کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)مشرقی لندن میں تبلیغی جماعت کی جانب سے یورپ کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کرنے کے منصوبے کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا، جب ہائی کورٹ نے اسی مقام پر قائم مسجد الیاس کو شہید کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔خیال رہے کہ مسجد کو منہدم کرنے کے فیصلے کو ایک سال تک موخر کرنے کے حوالے سے تبلیغی جماعت کے 3 ٹرسٹیز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں تبلیغی جماعت کو

اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے سے بھی منع کردیا ہے، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ ہفتوں میں مسجد کا موجودہ انفرااسٹرکچر منہدم کردیا جائے گا۔تاہم انسانی حقوق کے یورپین ہائی کورٹ کا ایک حکم امتناع مسجد الیاس کو منہدم ہونے سے بچا سکتا ہے اور اس حوالے سے ٹرسٹیز نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں درخواست دائر کی تھی۔خیال رہے کہ 17 ایکڑ پر مشتمل اس زمین پر صدیوں سے ایک کیمیکل فیکٹری تھی لیکن 1995 میں تبلیغی جماعت کے ٹرسٹیز کی جانب سے اسے 16 لاکھ پاؤنڈ میں خریدا گیا تھا۔دوسری جانب اگر انسانی حقوق کے یورپین ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم امتناع جاری نہیں ہوتا اور ٹرسٹیز 6 ماہ میں جگہ خالی نہیں کرتے تو نیو ہیم بورو کونسل کی جانب سے مسجد کو منہدم کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے علاوہ تبلیغی جماعت یا ان کے ماننے والوں کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت پر (ضروری خریداری آرڈر) سی پی او حاصل کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ہائی کورٹ بینچ کے جج ویلڈن اسمتھ نے تبلیغی جماعت کے ٹرسٹیز کو مزید حکم دیا ہے کہ وہ نیوہیم کے لندن بورو کو 4 ہفتوں کے اندر 22 ہزار 207 پاؤنڈ بھی ادا کریں گے اور اگر 23 فروری تک یہ رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی تو کونسل کی جانب سے رقم کی وصولی کے لیے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔عدالت کے

مذکورہ فیصلے کے سامنے آتے ہی دیگر مقامی گروپوں کی جانب سے مقامی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ موجودہ مسجد کو جلد منہدم کیا جاسکے۔جج نے کہا کہ ٹرسٹیز کی جانب سے 12 مہینے کے معطلی کے وقت میں سے 5 ماہ گزر چکے ہیں جبکہ ٹرسٹیز کی جانب سے پالیسی پر بہت کم کام ہوا ہے، لہٰذا عدالت اس فیصلے کے خلاف اپیل کو مسترد کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…