بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سب سے بڑا بریک تھرو،پاکستان اور چین کے مابین سی پیک معاہدے پر بھارت کے اعتراض پر چین کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا،بھارت کو بڑی پیشکش کردی

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ /نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے موقف انتہائی اہمیت کا حامل ہے ٗ بھارت مناسب رویہ اپنائے ٗ چین ہر متعلقہ ملک کے ساتھ باہمی تعاون کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے کو تیار ہے۔پیر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم نے اس حوالے سے رپورٹس کو قریبی نگا ہ سے دیکھا ، اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کی اہمیت کے بارے میں انتہائی زبردست بات کی جس پر چین کو پاکستان سے دوستی پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین کا پیش کردہ بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ کا بنیادی مقصد بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور انفراسٹرکچر کے انٹرکنکشن اور باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرکے ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینا ہے، منصوبہ نے متعلقہ ممالک کو روزگار مواقع فراہم کئے ہیں، منصوبہ کسی ایک ملک یا خطے کیلئے نہیں بلکہ پورے عالم کے لئے ہے، چین ہر متعلقہ ملک کے ساتھ باہمی تعاون کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے کو تیار ہے۔ چین اور بھارت مابین اختلافات پر ترجمان نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ مواصلات اور مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ بھارت بھی مناسب رویہ اپنائے۔ دونوں اطراف کوئی قابل عمل طریقہ اپنائیں۔ تا کہ اختلافات کو ختم کرتے ہوئے مفادات بارے سوچا جا سکے ۔دوسری جانب پاکستان اور چین کے مابین سی پیک معاہدے پر بھارت کے اعتراض پر چین بھارت سے گفتگو پر رضا مند ہو گیا ہے،بھارتی اخبارکے دعو ے کے مطابق سی پیک پر اختلافات پر چین اس موضوع پر بھارت سے بات چیت کیلئے تیارہوگیا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق چینی وزیر خارجہ ہوا چوئنگ نے سی پیک معاملے پر بھارت سے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس معاملے کا جلد اور موثر حل نکالنے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے اس بات کابھی اعتراف کیا ہے کہ اختلافات ا پنی جگہ تاہم اختلافات کا موثر حل نکالنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…