بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

شام کے شہر عفرین پر حملہ، ترکی کو ایران نے بڑا سرپرائز دیدیا، ایسا کام کردیا جس کی توقع بھی نہیں کی تھی،ترک حکومت برہم

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر عفرین میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے اور ترک حکومت اپنی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے عناصر کے خلاف جنگ کے حوالے سے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے تگ و دو میں ہے،البتہ ترکی کی ان کوششوں

کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسترد کیے جانے کا سامنا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ ترکی کے آپریشن کی جانب کرتے ہوئے اسے دوسروں کے امور میں مداخلت شمار کیا ہے۔ ترکی نے اسے جھوٹا پروپیگنڈہ اور ایران کا سرکاری موقف قرار دیا ہے۔اس حوالے سے جس چیز نے ترکی کو سب سے زیادہ پریشان کیا ہے وہ ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے عفرین کے معرکے کے بارے میں وڈیوز کا نشر کیا جانا ہے۔ ان وڈیوز میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی بات کی گئی ہے جو انقرہ کے بیانات سے مکمل طور مختلف ہے۔ترکی کے نزدیک ایرانی موقف ایک طرح کی احسان فراموشی ہے۔ اس لیے کہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران انقرہ حکومت بھرپور انداز سے ایران کے ساتھ کھڑی تھی اور ترکی اس کے مقابل ایران کی جانب سے حمایت کی توقع کر رہا تھا۔ شام کے شہر عفرین میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے اور ترک حکومت اپنی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے عناصر کے خلاف جنگ کے حوالے سے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے تگ و دو میں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…