منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی فالوورز کا انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے بعد بڑے پیمانے پر جعلی فالوورز کی خریدو و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دو لاکھ سے زائد اعلیٰ شخصیات نے نجی کمپنی کے ذریعے اپنے فالوورز خریدے، اس حوالے سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی کمپنی ڈیوومی کے کاروباری ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو لاکھ سے زائد معروف شخصیات، سیاستدانوں اور دیگر صارفین نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے فالوورز خریدے۔اخبار کے مطابق اسی کمپنی کے ایک خریدار معروف شیف پال ہالی ووڈ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا اکاونٹ ہی ختم کردیا اور جواب دیا کہ ان کا تو اکاونٹ ہی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر بورڈ اور ہاوس آف لارڈز کی ممبر مارتھا لین فاکس نے بھی اسی کمپنی کی خدمات حاصل کیں ٹوئیٹر کی جانب سے بیان میں ایسے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے جبکہ نیو یارک کے چیف پراسیکیوٹر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…