پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تنازع کے باوجود’’پدماوت‘‘ نے باہو بلی 2 اور دنگل کو پچھاڑ دیا،اب تک کتنے کروڑ کما لئے،جانئے

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ’’پدماوت‘‘بھارت سمیت دنیا بھر میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ بیرون ممالک فلم نے بھارت کی کامیاب ترین فلموں’’باہو بلی2‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔بے شمار تنازعات، دھمکیوں، احتجاج اورمظاہروں کے باوجود 25 جنوری کوبھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ فلم توقع کے مطابق بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ انتہا پسندوں

کی دھمکیوں کے باعث فلم کو بھارت میں 35 فیصد اسکرینز پر نمائش کے لئے پیش ہی نہیں کیا گیا اور یہ بات کسی حد تک صحیح ثابت ہوئی۔کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے روز فلم کو تقریباً 30 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئے تھا لیکن فلم صرف 18 سے 19 کروڑ کا بزنس ہی کرسکی تاہم بیرون ممالک فلم نے توقع کے مطابق بہت اچھا بزنس کیا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’پدماوت‘‘کی بیرون ملک کمائی کے اعدادوشمار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم نے آسٹریلیا میں 3 لاکھ 76 ہزار آسٹریلین ڈالرز (ایک کروڑ 88 لاکھ بھارتی روپے)، نیوزی لینڈ میں64 ہزار ڈالر (29 لاکھ 99 ہزار بھارتی روپے )، برطانیہ میں97 ہزار پاؤنڈ (88 لاکھ ) روپے کمائے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طورپر بیرون ممالک میں ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن3 لاکھ 67 ہزار ڈالرز کمائے ہیں جب کہ فلم’’دنگل‘‘ نے ریلیز کے پہلیروز 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کمائے تھے اور بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’’باہوبلی2‘‘ 2 لاکھ 12 ہزار ڈالرزکمانے میں میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس طرح ’’پدماوت‘‘نیبیرون ممالک میں ’’دنگل‘‘ اور ’’باہوبلی 2‘‘ کو پیچھے چھوڑدیا۔واضح رہے کہ ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…