پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

سعودی شہزادہ الولید بن طلال رہا

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،جدہ،ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ،این این آئی)کرپشن کیس میں گرفتار سعودی عرب کے شہزادے الولید بن طلال  کو رہا کر دیاگیا۔ان کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ سعودی شہزادہ ولید بن طلال  کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے   کہ الولید بن طلال کو 4 نومبر سے کرپشن کے خلاف مہم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ شہزادہ ولید بن طلال پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات تھے، جس میں سے وہ باعزت بری ہو گئے ہیں۔

اس سے پہلےغیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے واضح طور پر کہا  تھا کہ اْنہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔اس انٹرویو میں شہزادے الولید بن طلال نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تفتیشی عمل کے دوران وہ اپنے اثاثوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔اپنے انٹرویو میں الولید بن طلال نے اپنی بیگناہی کے سابقہ بیان کا اعادہ کیا۔ سعودی حکام اْن کے وسیع مالی اثاثوں کی چھان بین کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے پوچھ گچھ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تفتیشی عمل کے بعد بھی وہ اپنے وسیع سرمایہ کاری پر کنٹرول برقرار رکھیں گے۔پرنس الولید بن طلال نے بتایا کہ اْن کی موجودہ قید یقینی طور پر کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل کی حمایت اور تعریف بھی کی۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اْن پر کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں اور صرف پوچھ گچھ جاری ہے اور یہ سلسلہ جلد ختم ہو جائے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب کے اندر شہزادہ الولید خواتین کے حقوق کے حامی ہیں اور اْن کو ملازمتیں دینے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سعودی عرب کےرٹز کارلٹن ہوٹل میں بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار شہزادوں اور امرا میں سے زیادہ کو رہا کر دیا گیا ہے

جبکہ ہوٹل ویلنٹائن ڈے پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق گذشتہ نومبر میں شروع کی گئی انسداد بدعنوانی کی مہم میں گرفتار کیے گئے 200 سے زیادہ شہزادے، امرا اور اعلیٰ حکام کو سعودی حکام نے مالی سمجھوتے کے بعد رہا کرنا شروع کر دیا ہے۔ درجنوں شہزاے، اعلیٰ حکام اور بڑی کارروباری شخصیات بشمول کابینہ کے کئی اراکین اور ارب پتی لوگ اس وقت کرپشن کو ختم کرنے  کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت حراست میں ہیں۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے خیال میں اس مہم کا اصل مقصد شہزادہ محمد بن سلمان کی تخت تک پہنچنے کی راہ کو ہموار کیا جانا بھی ہے۔زیر حراست ارب پتی شہزادوں میں پرنس ولید بن طلال بھی ہیں جن کے مغربی ممالک اور امریکہ کی بڑی بڑی کمپنیوں میں حصص ہیں۔تاہم ہوٹل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 14 فروری سے ہوٹل کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد کے ساتھ مالی سمجھوتے سے سعودی حکام کا خیال ہے

کہ سرکاری خزانے میں کم از کم ایک سو بلین ڈالر آئیں گے۔نجی عرب سیٹیلائٹ ٹی وی نیٹ ورک ایم بی سی کے بانی ولید الابراہیم کو حال ہی میں رہا کیا گیا ہے۔بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ ولید الابراہیم رہا ہو کر ریاض میں اپنے اہل خانہ کے پاس جا چکے ہیں۔اگرچہ سعودی حکام نے ولید الابراہیم کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے حوالے سے معلومات ظاہر نہیں کیں تاہم اطلاعات کے مطابق ان کو ایم بی سی پر اپنا کنٹرول کھونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بدعنوانی کی مہم کے پیچھے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں اور کہا جاتا ہے کہ انھوں نے ذاتی طور پر رٹز کارلٹن میں ہونے والے سمجھوتوں میں دلچسپی لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید الابراہیم کے علاوہ کم از کم تین دیگر اہم سعودی شخصیات نے سمجھوتے کر کے رہائی پائی ہے۔ان میں ایک خالد التو?جری ہیں جو شاہ عبداللہ کے وقت میں شاہی کورٹ کے سربراہ ہوتے تھے۔دوسری جانب رٹز کارلٹن نے ویلنٹائن ڈے کے لیے بکنگ لینی شروع کر دی ہے۔جن افراد کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکا وہ جیل منتقل کر دیے جائیں گے۔جن کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکا ان میں کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان سے جو سمجھوتے میں رہائی کے لیے رقم مانگی جا رہی ہے وہ اس پر آمادہ نہیں ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…