جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا پول کھل گیا! 200روپے رشوت نہ دینے پر پاک فوج کے جوان کا600روپے کا چالان کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا پول کھل گیا،200 روپے رشوت نہ دینے پر پاک فوج کے حاضر سروس ملازم کا600 روپے کا چالان کردیا، جوان درخواست لیکر ڈی پی او ہری پور کے پاس پہنچ گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آرمی کے حاضر سروس ملازم محمد عارف گزشتہ چار دن قبل اپنے خاندان کے ہمراہ راولپنڈی سے ہری پور آیا جہاں اس کا ٹریفک اہلکار نے چالان کاٹ دیا۔

عارف نے اسی روز ٹریفک پولیس فرنچائز میں چالان جمع کرایا مگر چار دن بعد بھی پاک آرمی کے نوجوان کو گاڑی کاغذات ڈرائیونگ لائسنس نہ مل سکا مجبور ہوکر تحریری درخواست لے کر ڈی پی او ہری پور خالد ہمدانی کے پاس پہنچ گیا۔ محمد عارف نے ڈی پی او کو دینے والی تحریری درخواست میں لکھا ہے کہ ٹریفک اہلکار نے200روپے رشوت نہ دینے پر چالان کیا ہے میرے پاس تمام کاغذات لائسنس گاڑی سرٹیفیکیٹ سمیت سب کچھ موجود تھا مثالی پولیس کو بھی سلام پیش کرتا ہوں دو سو روپے رشوت نہیں دے سکتا حاضر سروس پاک آرمی کا ملازم ہوں چھٹی ختم ہونے والی ہے واپس ڈیوٹی پر جانا ہے چالان اسی دن جمع کرادیا تھا مگر چار دن سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس گاڑی کاغذات کے لیے ٹریفک پولیس مختلف دفاتروں کے چکر لگوا رہی ہے مجھے بلاوجہ جان بوجھ کے تنگ کیا جا رہا ہے۔ چالان جمع کرانے کے بعد بھی ڈرائیونگ لائنس گاڑی کاغذات واپس لینے کی بھی مثالی پولیس کی کوئی فیس جمع کروانی ہوتی ہے تو وہ فیس بھی جمع کروانے کو تیار ہوں برائے مہربانی میرے کاغذات واپس دلوائیں جائیں، ڈی پی ا و خالد ہمدانی نے ٹریفک انچارج کومعاملہ بھیج کردرخواست گزار کو اس کا ڈرائیونگ لائسنس گاڑی کے کاغذات سمیت دیگر اشیاء واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…