اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ زینب کے قاتل عمران علی کو جب پہلی دفعہ گرفتار کیا گیا تو اس نے تھانے میں ڈرامہ کیا اور وہاں سے نکل گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد نے کہا کہ جب زینب کے قاتل عمر ان علی کو پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تو اس نے پولیس سٹیشن میں مرگی کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کیا جس پر اس تھانے کے ایس ایچ او کو اپنی پڑ گئی اس موقع پر ملزم
عمران وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ ملزم عمران کے بارے میں بہت سے لوگ کہہ رہے تھے کہ اس سے تفتیش کی جائے مگر ملزم عمران علی منظر سے بالکل غائب تھا، ملزم عمران کی ریکی پر مامور سب انسپکٹر صدیق نے اسے گرفتار کر لیا، ملزم عمران کو اس وقت چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا جب وہ چائے پی رہا تھا، اس ملزم کا ڈی این اے کیاگیا تو وہ میچ کر گیا۔