منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہماری بیٹیوں کی لاشوں پر تالیاں بجانے والے ہمارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، عمران کی درندگی کا نشانہ بننے والی عائشہ کے والدین کی حکمرانوں کو بددعائیں

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملزم عمران کی درندگی کا شکار ہونے والی عائشہ کے والدین نے کہا ہے کہ ہماری بیٹیوں کی لاشوں پر تالیاں بجانے والے حکمران ہمارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ خدا سے دعا ہے کہ جس دکھ سے ہم گزر رہے ہیں حکمران بھی گزریں تاکہ انہیں پتہ چلے بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ جانے کا دکھ کتنا بڑا ہوتا ہے ۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مقتولہ بچی عائشہ کی امی اور ابو نے کہا کہ

پولیس نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔ ہمیں ابھی تک نہ تو دی این اے رپورٹ کی کاپی دی گئی ہے اور نہ ہی جعلی ملزم پیش کئے اور کہا کہ کسی ایک پر ہاتھ رکھو ابھی ہم اس کو جہنم بھیج دیں گے لیکن ہم نے کسی کے بچے مروا کر بدلہ نہیں لینا انہوں نے کہا کہ عائشہ کے بعد جب یکے بعد دیگرے واقعات ہوئے تو ہمیں پتہ چل گیا تھا کہ ملزم ایک ہی ہے لیکن پولیس داد رسی کو تیار نہیں تھی اور ہم تو اس پر بھی حیران ہیں کہ پہلے ایک سال تک ہماری بیٹی کی ڈی این اے رپورٹ سامنے نہیں آئی اور اب اچانک آگئی ہے عائشہ کے والد نے کہا کہ میں رپورٹ لینے کیلئے تین چار مرتبہ جے آئی ٹی کے پاس گیا لیکن مجھے رپورٹ نہیں دی گئی۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ملزم کے سہولت کار کون ہیں اب ممکن نہیں ہے کہ ملزم اکیلا ہی یہ واردات کرتا ہو۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو سرعام پھانسی دینے کیلئے خصوصی حکم جاری کیا جائے ہم نے سکولوں سے اپنے بچوں کو لینا ہے اپنے بچوں کی لاشیں نہیں لینے جانا۔ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔ ملزم عمران کی درندگی کا شکار ہونے والی عائشہ کے والدین نے کہا ہے کہ ہماری بیٹیوں کی لاشوں پر تالیاں بجانے والے حکمران ہمارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ خدا سے دعا ہے کہ جس دکھ سے ہم گزر رہے ہیں حکمران بھی گزریں تاکہ انہیں پتہ چلے بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ جانے کا دکھ کتنا بڑا ہوتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…