جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ہماری عورتوں کو تمہارے ملک میں آبروریزی کے بعد قتل کردیا جاتا ہے،اہم ملک کے صدر کے الزامات کے بعد کویت کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے کہا ہے کہ فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹریٹ نے امارت میں فلپائنی گھریلو خادماؤں سے ناروا سلوک کے الزامات تو عاید کیے ہیں لیکن انھوں نے اس کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے نائب وزیر خارجہ

خالد جار اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلپائنی صدر نے جن عورتوں کی آبروریزی اور ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے ، ان کیسوں کی ابھی تحقیقات کی جارہی ہے اور ہمیں ابھی ان کی تفصیل کا انتظار ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی ان واقعات پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔ایک مرتبہ پھر ہم معذرت خواہ ہیں اور فلپائنی صدر کی جانب سے اس قسم کے بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔بالخصوص اس لیے بھی کہ ہم فلپائنی حکام کو ان تمام کیسوں کے بارے میں اپنے مؤقف سے آگاہ کر چکے ہیں۔ہم نے ان سے یہ کہا تھا کہ وہ ان کیسوں کی نشان دہی کریں لیکن انھوں نے ہمیں کوئی بھی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں گھریلو مزدوری کا قانون نافذ العمل ہے ۔یہ ایک مربوط قانون ہے اور عالمی برادری نے بھی اس کو سراہا ہے۔ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس قانون کے تحت ہی (غیرملکی ) خادمائیں گھروں میں کام کررہی ہیں۔ فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹریٹ نے امارت میں فلپائنی گھریلو خادماؤں سے ناروا سلوک کے الزامات تو عاید کیے ہیں لیکن انھوں نے اس کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…