جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا جمہوریت کیلئے خطرہ بن گیا،گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات نے سب کچھ بدل دیا،فیس بک کے عہدیداروں کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے عہدیداران نے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں ہمارا پلیٹ فارم عالمی سیاست پر منفی کی جگہ مثبت اثرات مرتب کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی سوک انگیج منٹ ٹیم کے سربراہ سمت چکرورتی نے تسلیم کیا کہ’’ 2016میں فیس بک میں کام کرنے والوں نے اس بات کو سمجھنے میں بہت تاخیر کردی کہ برے عناصر ہمارے پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، اب ہم ان خطرات پر قابو پانے کیلئے کام کر

رہے ہیں۔‘‘دیگر ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ فیس بک اس حوالے سے خطرناک سائٹ ثابت ہوسکتی ہے اور امریکی انتخابات ہی اس کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔فیس بک میں عالمی سیاست اور حکومتی رسائی کی ڈائریکٹر کیٹی ہربتھ نے بتایا کہ عرب اسپرنگ سے لے کر دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا بظاہر مثبت نظر آیا مگر گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات نے سب کچھ بدل دیا۔ غیر ملکی مداخلت کے باعث جعلی خبروں اور دیگر افواہوں کے پھیلنے پر فیس بک کو فوری شناخت کرنا چاہئے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…