جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

شمالی کوریا چند ماہ میں کیا خطرناک صلاحیت حاصل کر لے گا؟ امریکہ کی راتوں کی نیند حرام

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو خطرہ پہنچانے والی جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے۔ اور شمالی کوریا کے حکمران کم یونگ ان ایک کامیاب میزائل

تجربے کے بعد مزید تجربات کرنا بند نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امیریکن اینٹرپرائز انسٹیٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کو امریکہ پر جوہری میزائل داغنے سے روکنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لییماضی کے برعکس مزید وسائل مختص کرنا ہوں گے۔انھوں نے شمالی کوریا سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ کم یونگ ان ایک کامیاب تجربہ کر کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگلا قدم یہی ہو گا کہ مزید ہتھیار بنائے جائیں جو صرف آٹھ فروری (شمالی کوریا کی فوج کا دن) کی پریڈ کے لیے نہیں ہوں۔انہوں نے سی آئی اے کے چیف کے طور پر اپنے پہلے سال کے مکمل ہونے پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ صلاحیت امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور صدر ٹرمپ نے حکومت کو یہی ہدایت کی ہے کہ ایسا کرنے سے شمالی کوریا کو روکا جائے۔سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالسی یہی ہے کہ خطے کو ہمیشہ کے لیے جوہری ہتھیاروں سے پاک کر دیا جائے۔ اس خطرے کو مکمل ختم کیا جائے مگر اب یہی یہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔ اور فی الحال مشن یہی ہے کہ ہم انہیں جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…