جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا ذمہ دار الیکشن کمشن کو قرار دیدیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں التوا کا ذمہ دار الیکشن کمشن کو ٹھہرا دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ، الیکشن کمیشن کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات پندرہ نومبر تک کرانے کو تیار ہے ، کے پی کے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ، خیبر پختونخوا کو آئندہ ماہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی اجازت دی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبے میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کی اجازت سے کیوں کترا رہا ہے۔ صرف ایک تحصیل میں الیکٹرانک ووٹنگ ناقابل فہم ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دینے میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ، الیکشن کمیشن این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی جانچ کا معاملہ لٹکانے میں ایاز صادق کی معاونت کا مرتکب بھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں موجود تمام کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں اور حقیقی معنوں میں آزاد الیکشن کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…