منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل پر منڈلاتا خطرہ دور، فرنچائز اور بورڈ میں معاملات طے پا گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فرنچائز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد 22 فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد ممکنہ نظر آنے لگا تاہم فرنچائز نے مطالبہ کیا کہ ایک مشترکہ فورم تشکیل دیا جائے تاکہ پی سی بی اور فرنچائز ایک دوسرے کے تحفظات سن کر مستقبل میں اس قسم کی غلط فہمی سے بچ سکیں۔

پی سی بی کے ایک آفیشل نے بتایا کہ تمام فرنچائزوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد اپنے واجبات ادا کر دیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی چھ میں سے پانچ فرنچائزیں مکمل یا جزوی طور پر پی سی بی کی ڈیفالٹ ہو گئی تھیں اور 15 نومبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود وہ اپنے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہیں۔ پی سی بی نے ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کیا لیکن فرنچائز کی جانب سے رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد یہ بحران ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔دوسری جانب ایک فرنچائز مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرنچائزوں کو کچھ تحفظات ہیں جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔فرنچائز مالک نے کہا کہ اگر کوئی ایسا فورم دستیاب ہوتا جہاں پی سی بی اور فرنچائزیں ایک دوسرے کے مسائل سن سکتے تو یہ موجودہ صورتحال کبھی پیدا نہ ہوتی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پی سی بی کی جانب سے گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی10 لیگ کے منتظمین کو پاکستانی کھلاڑیوں کو لے جانے کی اجازت دینے کے فیصلے سے فرنچائز مالکان خوش نہیں تھے لیکن بورڈ نے فرنچائز کے موقف کو نہیں سنا۔انہوں نے شکایت کی کہ پی ایس ایل میں فرنچائز کی جانب سے لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود انہیں ان اسٹیڈیم کے استعمال کی اجازت نہیں جن پر پی سی بی کا کنٹرول ہے۔

فرنچائز کے مالک کا کہنا تھا کہ اب کیونکہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے کامیاب برانڈ بن چکا ہے تو یہ پی سی بی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داری ہے کہ وہ ہر قسم کے غیرضروری تنازعات اور منفی چیزوں سے اسے محفوظ رکھیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان مستقل رابطہ ہو۔صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے تو پی سی بی سے بھی ایک غلطی سرزد ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کی جانب سے تمام واجبات کی وصولی سے دو ماہ قبل ہی کھلاڑیوں کے انتخاب کا ڈرافٹ کا عمل مکمل کر لیا۔ اگر بورڈ واجبات کی وصولی اور فرنچائزوں کے تحفظات دور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل شروع کرتا تو تیسرے ایڈیشن سے قبل ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…