بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر والا پہلا فون

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ویوو دنیا کا پہلا ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر کی صلاحیت رکھنے والے فون کو 24 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔ایکس 20 پلس نامی یہ فلیگ شپ فون بیجنگ میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔یہ وہی فون ہے جس کا پروٹوٹائپ گزشتہ دنوں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ویوو اسمارٹ فونز کی پاکستان آمد یہ 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور زیرو اشاریہ سات  سیکنڈ میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی صلاحیت رکھتا ہے۔عام طور پر دیگر کمپنیوں کے فونز میں فنگر پرنٹ اسکینر ہوم بٹن کے اندر یا بیک پر دیا جاتا ہے مگر یہ پہلا فون ہے جس میں یہ اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔ ویسے چینی کمپنی ایکس 20 پلس کے نام سے گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک فون پیش کرچکی ہے مگر اب اسے اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، فور جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جبکہ بیک پر بارہ اور پانچ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ سیٹ کے ساتھ ہوگا، فرنٹ پر بھی بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں : گلیکسی اور آئی فون کے مشترکہ ڈیزائن والا نیا اسمارٹ فون اس طرح چینی کمپنی نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کافی عرصے سے اس ٹیکنالوجی کو اپنے فونز میں متعارف کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایپل نے تو آئی فون ایکس کے لیے بھی اس کی بھرپور کوشش کی مگر اس وقت کامیاب نہیں ہوسکی، جبکہ سام سنگ بھی گلیکسی نوٹ ایٹ یا اگلے ماہ گلیکسی ایس نائن میں اس حوالے سے ناکام رہا۔ یہ فون 624 ڈالرز کے عوض (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں چین میں فروخت کیا جائے گا، تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…