بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نئی بننے والی فلمیں بیرون ملک پیش کی جاسکتی ہیں، ماہرہ خان

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جنھیں ہم دوسرے ممالک میں نمائش کیلئے پیش کر سکتے ہیں اور اگران فلموں کو ان ممالک کی مقامی زبانوں میں پیش کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی فروغ اورمارکیٹنگ کیلیے بیرون ملک قائم اپنے سفارتخانوں سے بھی مدد لینی چاہیے ۔

اوراگر حکومت چاہے تو میں اس سلسلے میں ان کی مدد کرنے کیلیے تیار ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ طویل عرصے بعد اب ہمارے یہاں بھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور ان کی نمائش کیلیے غیر ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں، ایک دوسرے کونیچا دکھانے کے بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ماہرہ خان نے مزیدکہا کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جس میں ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان دنیا کی مشکلات کاباعث نہیں بلکہ ہم دہشتگردی کا شکارہیں اور ہماری قوم اس کیلیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…