جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

نوازشر یف وزیر اعظم ہاؤس میں اتناخطرناک نہیں جتنا جاتی امرا میں بیٹھا ہوا ہے! ن لیگ نے آئندہ الیکشن کیلئے وزیراعظم کے امیدوار کا اعلا ن کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشر یف وزیر اعظم ہاؤس میں اتناخطرناک نہیں جتنا جاتی امرا میں بیٹھا ہوا ہے‘ فیصلہ لوگوں کا چلے گا بند کمروں کا فیصلہ کہیں نہیں چلے گا‘ملک میں عام انتخابات 2018میں مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے ملک میں تبدیلی کسی اور نہیں صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئیگی ‘ کوئی مومن یا انسان کسی پر لعنت نہیں بھیج سکتا انہیں اخلاقی اقدار نہیں ہے ‘ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انصاف دیں ہمیں پاکستان میں بولنے کی سزا معلوم ہے‘

ہماری میٹرو پر 8/8مہینے فیصلہ محفوظ رہتا ہے ‘ شہبازشریف کو نواز شریف نے وزیر اعظم کا اگلا امیدوار نامزدکیاہے قوم کو فیصلہ منظورہے‘ہماری باتوں اور مشوروں کو حملہ اور غیر ذمہ داری نہ سمجھا جائے آئین و قانون کے رکھوالے ہیں نوٹس ایسے ادارے سے آتے ہیں جس کا خود سٹریکچر ٹھیک ہونے والاہے ‘ہم کو اپنی زبان پر کنٹرول ہے اس کام کو بند کیاجائے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی نہ کی جائے ہمیں کسی کو فتح نہیں کرنا ووٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے لوگوں کو سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔ وہ لاہور میں باب پاکستان کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کے موقعہ خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی شہبا زشر یف سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کا دن بیس سال کے بعد آیا ہے یہ جگہ تاریخ ساز جگہ ہے وہ کیمپ ہے جہاں تحریک پاکستان کے مہاجرین لٹ کر آئے تھے وہ جگہ ہے جہاں قائد اعظم عوام کی حالت دیکھ کر رو پڑے یہ جگہ بتاتی ہے پاکستان کتنی قربانیوں سے بناپہلے غلام حیدر وائیں نے بنیاد رکھی کریڈٹ نوازشریف کو جاتاہے جنہوں نے وائیں کو سپورٹ کیاجب منصوبہ شروع کرنے لگے تو مشرف نے حکومت کا دھڑن تختہ کر دیا اور ہماری قیادت کو جلا وطن کر دیاکئی سال کی محنت کے بعد 117ایکٹر جگہ پر کام کا آغاز دوسال میں چار ارب روپے کی لاگت سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بہت جھگڑا کرتا تھا جسے شہبازشریف نے صبر و برداشت کرنا سکھایاپہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں‘

وزیر اعظم ہاؤس میں اتناخطرناک نہیں جتنا جاتی امرا میں بیٹھا ہوا ہے محلاتی سازشیں جھوٹ بہتان ایمان و عقیدے پر حملے کئے گئے سیاستدان کو قبر میں بھی ڈال دو تو وہاں سے بھی سیاست کرتاہے اب کو ٹ مومن ہری پور اب جڑانوالہ کا جلسہ ہو گا یہ جلسہ نہیں لوگ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں لوگ نواز شریف کے ساتھ محبت کا اظہارکرتے ہیں اس لئے اظہار کرتے ہیں کیونکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول نہیں ڈالی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سال کا کام مہینے میں کرتے ہیں جتنی مرضی پٹیشن دائر کرو وہ میٹرو ٹرین چلادیں گے نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انصاف دیں ہمیں پاکستان میں بولنے کی سزا معلوم ہے‘

پاکستان مکمل طورپرآزاد ملک نہیں ہے ہم سچ بولنے سے نہیں رکیں گے ایسے ملک نہیں چلے گا کسی سے لڑنا نہیں چاہتے نہ ہی محاذ آرائی چاہتے ہیں کیونکہ یہ ملک کو انتشار کا شکار کرتی ہے اگر ادارے لڑیں گے تو ملک نہیں چلے گا درخواست کرتا ہوں سیاسی جماعتوں والے جو مہم جوئی کرتے ہیں وہ ایک دوسرے کے گریبان سے ہاتھ نکالیں مودی کا بیان پڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سول بیوروکریسی ہو سب کو قومی ایجنڈے پر آگے لیجایاجاسکتاہے ملک کی نظریاتی لائن آف ڈفرنس ہے مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا بلوچستان میں 522ووٹ لینے والوں کو بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری باتوں اور مشوروں کو حملہ اور غیر ذمہ داری نہ سمجھا جائے آئین و قانون کے رکھوالے ہیں نوٹس ایسے ادارے سے آتے ہیں جس کا خود سٹریکچر ٹھیک ہونے والاہے ہم کو اپنی زبان پر کنٹرول ہے اس کام کو بند کیاجائے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی نہ کی جائے ہمیں کسی کو فتح نہیں کرنا ووٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے لوگوں کو سیاست کرنے کی اجازت دی جائے فیصلہ لوگوں کا چلے گا بند کمروں کا فیصلہ کہیں نہیں چلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…